بچوں کی پسندیدہ فلم ’باربی‘کا ٹریلر جاری

Apr 08, 2023 | 11:30:AM
باربی گڑیا کے پرستار اس سال اپنی پسندیدہ باربی کی 63 ویں سالگرہ منائیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) باربی گڑیا کے پرستار اس سال اپنی پسندیدہ باربی کی 63 ویں سالگرہ منائیں گے۔  

ہالی ووڈ میں باربی پر فلم بنائی گئی ہے جس میں خوبرو اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ باربی کا کردار ادا کریں گی۔

اس فلم کی ہدایتکار گریٹا گروگ ہیں، دیگر اداکاروں میں رائن گوسلنگ، امیرکا فریرا، دعا لیپا شامل ہیں۔

پچھلے سال دسمبر میں فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، یاد رہے کہ باربی گڑیا سب سے پہلے 1959 میں بنائی گئی تھی۔

فلم ’باربی‘ رواں برس 21 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس کا اعلان سب سے پہلے ستمبر 2009 میں گیا تھا لیکن پروڈکشن کا آغاز اپریل 2014 میں ہوا۔