مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

Apr 08, 2023 | 12:04:PM
مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ چوہنگ پولیس چوکی شیر شاہ کے قریب ہوا جس میں پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے 2 کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔

ضرور پڑھیں :آئی بی اے کے پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند ’قبائلی دشمنی‘ کے باعث قتل
 پولیس کےمطابق 4 ڈاکو ایک شہری سے واردات کرکے فرار ہورہےتھے کہ پولیس سے آمناسامنا ہوگیا، اس دوران مقابلے میں 2 پولیس اہلکار احسان اورعرفان زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔