او ٹی ٹی سے متعلق بیان، اداکار وردھان پوری نے سلمان خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Apr 08, 2023 | 11:14:AM
بھارتی اداکار وردھان پوری کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سنسرشپ لگائی گئی تو تخلیقی عمل رک جائے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار وردھان پوری کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سنسرشپ لگائی گئی تو تخلیقی عمل رک جائے گا۔

انہوں نے سلمان خان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن تمام بالغ عمر افراد کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ جو کچھ دیکھنا چاہتے ہیں دیکھیں۔

وردھان کا کہنا تھا کہ میں سنسرشپ کا مخالف ہوں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کچھ اصول و ضوابط ضرور ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: "میں واقعی سوچتا ہوں کہ او ٹی ٹی میڈیم پر سنسر شپ ہونی چاہیے"، سلمان خان

انہوں نے کہا کہ میں کسی قسم کی سنسرشپ کی حمایت نہیں کرتا، خاص طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو نشر ہونے سے روکنا صرف اس وجہ سے کہ اس میں غلط زبان استعمال کی گئی یا فحاشی تھی، اس کی کوئی تُک نہیں بنتی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سنسرشپ کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی مواد میں بہت گالم گلوچ ہوتا ہے۔