12 سالہ لڑکی کی بدبوار لاش کار سےبرآمد۔۔علاقے میں تھرتھلی 

Apr 08, 2022 | 21:19:PM
لڑکی ، لاش، کار،برآمد
کیپشن: لڑکی  کی لاش کار سےبرآمد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بہرائچ روڈ پر واقع ایک آشرم کے اندر سے ایک آلٹو کار میں لڑکی کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ یہ لڑکی 4 دن پہلے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا کہ لڑکی کا گھر  آسارام ​​باپو کے آشرم سے کچھ فاصلے پر ہے اور وہ 4 دن پہلے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس کار میں یہ لاش ملی تھی وہ کئی دنوں سے آشرم میں کھڑی تھی۔رپورٹ کے مطابق آشرم کے بانی آسارام جو ایک نابالغ کی عصمت دری کے جرم میں جیل میں بند ہیں انکی مشکلات جیل میں بھی کم نہیں ہو رہی ہیں۔ بہرائچ روڈ پر آسارام ​​باپو کے آشرم کے اندر جمعرات کی دیر رات ایک آلٹو کار میں لڑکی کی لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے آشرم کو سیل کر دیا ہے۔  پولیس فورس کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق گونڈہ پولیس کو جمعرات کی دیر رات اطلاع ملی تھی کہ بہرائچ روڈ پر آسارام ​​میں ایک کار میں 12 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ یہ اطلاع پھیلتے ہی علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔
بچی کی ماں نے بتایا ہے کہ میری بیٹی منگل کی رات سے لاپتہ تھی۔ ہم نے آس پاس کے علاقوں میں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی۔ اچانک معلوم ہوا کہ اس کی لاش آشرم میں کھڑی ایک کار میں ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند سال قبل میرے شوہر بھی اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن لوگوں نے میرے شوہر کو لاپتہ کیا انہیں لوگوں نے میری بیٹی کو قتل کیا ہے۔ لڑکی کی ماں نے کچھ  لوگوں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نےمعاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ویڈیو کلپ نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی