اہم خبر۔۔قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

Apr 08, 2022 | 20:03:PM
 قومی، اسمبلی، ڈپٹی ،سپیکر، قاسم ،سوری
کیپشن: قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ 
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما مرتضی جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔متن میں کہاگیاہے کہ ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دی،سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قراردیا، ڈپٹی سپیکر نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی اور آئین شکنی کی۔
متن میں مزید کہاگیاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پہلے ہی تحریک عدم اعتماد جمع ہے ،ڈپٹی سپیکر کے اقدامات آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ویڈیو کلپ نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی