دلہا باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا۔ویڈیو وائرل

Apr 08, 2022 | 13:54:PM
دلہا اور باراتی ،فائل فوٹو
کیپشن: دلہا اور باراتی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں نوٹوں کا ہار پہن کر جانے والا دلہا اپنے ہی باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا،جسے کیمرے نے محفوظ کر لیا۔ 

سوشل میڈیا پرنئی دہلی  میں شادی کی ایک وائرل ویڈیومیں دلہا کے قریب بیٹھے باراتی کوانتہائی صفائی سے ہارسے نوٹ نکال کرجیب میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔باراتی کی نوٹ نکالنے کی پہلی کوشش پردلہا پلٹ کراس سےپوچھتا دکھائی دیتا ہے کہ کیا ہوا جس پرباراتی کہتا ہے کہ کچھ نہیں لیکن دوسری مرتبہ باراتی دلہا کے ہارسے نوٹ چرانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Meemlogy (@meemlogy)

 سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کومشہورویب سیریز’منی ہائسٹ‘ کا بھارتی ورژن قراردیا۔ باراتی کے نوٹ چرانے کی ویڈیو کواب تک ایک لاکھ کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت کا آخری آپشن کیا ہو گا؟شیخ رشید نے اہم راز کھول دیا