حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کا دعویٰ؟خود ہی حقیقت بتا دی

Apr 08, 2022 | 12:19:PM
حدیقہ کیانی، فائل فوٹو
کیپشن: حدیقہ کیانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے حقیقت بتا دی انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں مختصر پیغام میں لکھا ہے،  ’میں نے نہیں کی دوسری شادی‘
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ و ابھرتی ہوئی اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی دوسری شادی کی پھیلائی جانے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی،ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپ یوٹیوب کی حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کا دعویٰ کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی نے رمضان میں دوسری شادی کرلی۔تصویر میں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی کی اچانک شادی سے بیٹا اور پہلا شوہر حیران ہیں۔

 ویڈیو کے تھمب نیل میں طلاق کی وجہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھنے کا بھی کہا گیا۔یوٹیوب کے اس تھمب نیل کو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اس خبر کی تردید کی، اور بس مختصراً اتنا لکھا کہ ’میں نے نہیں کی دوسری شادی۔‘

یہ بھی پڑھیں:    موٹاپے کا علاج لیزر شعاعوں سے ،تجربات امید افزا