ثانیہ مرزا نے بھی ڈونٹ رش چیلنج پورا کرلیا

Apr 08, 2021 | 20:07:PM
 ثانیہ مرزا نے بھی ڈونٹ رش چیلنج پورا کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوتا ڈونٹ رش چیلنج پورا کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی ساتھی کھلاڑی ا نکیتا رائنہ کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں ’ڈونٹ رش چیلنج‘ قبول کرکے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے لکھا کہ ہم نے وکی کوشل سے متاثر ہوکر یہ ڈانس کیا۔انہوں نے لکھا کہ پریکٹس کے بعد انکیتا رائنہ کے ساتھ تھوڑا سا ڈانس۔
واضح رہے کہ ڈونٹ رش چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والا ڈانس ویڈیو چیلنج ہے جس میں اس چیلنج کو قبول کرنے والے کو ایک خاص موسیقی کی دھن پر کچھ خاص انداز میں رقص کرنا ہوتاہے۔ ثانیہ مرزا جوکہ اکثر اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بیٹے ازہان مرزا ملک کے ہمراہ دلچسپ ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کی بیٹی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا