پاکستان کی بیٹی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

Apr 08, 2021 | 16:53:PM
پاکستان کی بیٹی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنیوں کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے کرن اونیال کا 258 ایلبو سٹرائیک کا ریکارڈ توڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 8 سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے نئی تاریخ رقم کر دی ، فاطمہ نسیم نے ایلبو سٹرائیک مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ توڑ کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا۔ بھارتی ماشل آرٹس انسٹرکٹر و ٹرینر کرن اونیال اس سے قبل ماشل آرٹس کے متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں ،وہ اسرائیلی ماشل آرٹس کاراو میگا کی بلیک بیلٹ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے آفیسر کی اہلیہ بھی ہیں۔
فاطمہ نسیم جو اس سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں 7 سال کی عمر میں کم عمر ترین ماشل آرٹس کھلاڑی ہونیکا اعزاز حاصل کر چکی ہیں ،کا ریکارڈ کرن اونیال نے 242 کے مقابلے 258 ایلبو سٹرائیک کے ساتھ توڑا تھا لیکن فاطمہ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4 ماہ بعد ہی یہ اعزاز واپس لیکربھارتی ایتھلیٹ پر اپنی سبقت ثابت کر دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ای میل کے زریعے فاطمہ کے ریکارڈ کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔


یاد رہے کہ فاطمہ نسیم پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 65 عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں۔ فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنا چاہتی ہیں۔ یہ بات بھی قبل ذکر ہے کہ یہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانیوالا 82 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیب کا کارنامہ، اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد انکوائری بند، ہائیکورٹ برہم