عالمی ایرینہ میں عوامی جمہوریہ کوریا اور پاکستان باہمی تعاون جاری رکھیں گے؛سفیر شمالی کوریا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( انور عباس) عوامی جمہوریہ کوریا کے77ویں یوم تاسیس پر شمالی کوریا کے سفیرچھوئے چینگ مین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے عالمی ایرینہ میں عوامی جمہوریہ کوریا اور پاکستان باہمی تعاون جاری رکھیں گے.
پاکستان کی اپنی ایک طویل تاریخ اور روایات ہیں اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ کوریا کے 77 یوم تاسیس کے موقع شمالی کوریا کے سفارت خانے کے زیر انتطّّام عشائیہ کا انتظام کیا گیاجہاں مختلف سیاسی و سفارتی شخصیات و سفیروں نے عشائیے میں شرکت کی جس کا آغاز شمالی کوریا اور پاکستان کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

اس موقع پر عوامی جمہوریہ کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے بانی راہنماوں کِم اِل سَونگ, کِم جُونگ اِل اور موجودہ راہنما کِم جونگ اُن کے زیر قیادت ترقی کی منازل طے کیں انہوں نے کوریا میں خوشحالی, ترقی اور عوامی فلاح کو فروغ دیا چھوئے چینگ مین نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے عالمی ایرینہ میں عوامی جمہوریہ کوریا اور پاکستان باہمی تعاون جاری رکھیں گے آج عوامی جمہوریہ کوریا نے دیگر ممالک سے احترام اور دوستی کی بنیاد پر تعلقات استوار کیے ہیں ہم نے سوشلسٹ پالیسیوں کو توسیع دے کر اپنا مستقبل روشن اور محفوظ بنایا ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر مملکت برایے خزانہ بلال اظہر کیانی نے عشائیے سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کے شمالی کوریا سے قدیم, دوستانہ اور روایتی تعلقات ہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان حالیہ امریکہ, شمالی کوریا سمٹ اور شمالی کوریا و جنوبی کوریا راہنماوں کی سمٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور شمالی و جنوبی کوریا کی ہموار اور متوازن یونیفیکیشن کی کوشیشوں کی حمایت جاری رکھے گا, انہوں نے اس مید کا اظہار کیا کہ جلد شمالی کوریا میں پاکستانی سفارت خانہ فعال ہو گا عشائیے میں مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریزکا فائنل معرکہ;پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ