جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

Sep 07, 2025 | 16:07:PM
جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نےجعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی اوروہ اپر دیر کا رہائشی ہے،ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے،اس نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں،ملزم نے لڑکی کو واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:جاپانی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،کیس دفعات 20، 21(d)، 24 پیکا 2016 اور 419، 506 پی پی سی کے تحت درج کیاگیاہے۔