روایتی کباب چھوڑیں،آج سپیشل شامی کباب بنائیں

Sep 07, 2025 | 11:54:AM
روایتی کباب چھوڑیں،آج سپیشل شامی کباب بنائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نواب آصف الدولہ کی پکوانوں سے محبت کو شامی کباب کی ایجاد کا باعث قرار دیا جاتا ہے، یہ لکھنؤ کے کبابوں کی اقسام میں سے ایک ہے، مغل شہنشاہ اگر احتیاط سے یا کم کھاتے تھے تو اودھ کے نواب پیٹ بھر کر کھاتے تھے۔

درحقیقت آصف الدولہ اتنے موٹے ہو گئے تھے کہ گھوڑے پر بھی سوار نہیں ہوپاتے تھے، انھوں نے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھا لیا تھا حالانکہ وہ دانتوں کو کھونے کے بعد چبانے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے تھے، شامی کباب کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ ان کی تخلیق چبانے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہی ہوئی، انھیں انتہائی باریکی سے پسے اور کٹے ہوئے گوشت کو پیس کر تیار کیا جانے لگا، مغرب میں قیمے کو عام طور پر نچلے درجے کے کھانوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا تاہم مغل بادشاہ گوشت کے بہترین حصوں کا قیمہ بنواتے تھے، اکبر کے درباری ابو الفضل نے اپنے فیورٹ کھانوں کی فہرست میں شامی کباب کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔

شامی کباب بنانے کیلئے درکار اجزا:

 ایک کلو گوشت (پسا ہوا)، ڈیڑھ کپ چنے کی دال، ڈیڑھ پیاز بڑی، ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن کے 10 جوے، ثابت سرخ مرچ 12 عدد، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر2چھوٹے چمچے، دارچینی کے 2 ٹکڑے، بڑی الائچی 3 عدد، ثابت کالی مرچ حسب ِ پسند، لونگ 7 سے 8 عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، پانی3 سے 4 گلاس یا حسب ِ ضرورت۔

بنانے کا طریقہ:

 اوپر دیئے گئے تمام اجزاء پانی سے بھرے برتن میں ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل طور پر خشک نہ ہوجائے اور دال کو بھی نرم ہونے تک پکائیں، انہیں ٹھنڈا کریں اور پھر پیس لیں، اب ایک باریک کٹی ہوئی پیاز، دو انڈے، پودینے کے پتوں کی تازہ گڈی (کٹے ہوئے) اور دس سے بارہ دھینے کے پتے (کٹے ہوئے) کو ان میں شامل کریں اور انہیں قیمے کے مکسچر میں اچھی طرح ملائیں اور پھر انہیں کباب کی شکل دیں اور کم تیل میں سنہری ہونے تلیں۔