ارشد ندیم  کیلئے بڑا اعزاز،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا 

Sep 07, 2023 | 16:13:PM
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، ارشد کی کامیابی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی بھرپور پذیرائی کیلئے کام کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی، پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء جلد کیا جائے گا۔

مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری پکڑی جانے پرمسلح افراد  کالیسکو ٹیم پر حملہ، ڈنڈے برسادیئے

خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا تھا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 74.80 میٹر ، دوسری باری میں 82.81، تیسری باری میں 87.82 میٹر تھرو کی جو ان کے سیزن کی سب سے بڑی تھرو تھی۔