بجلی چوری پکڑی جانے پرمسلح افراد  کالیسکو ٹیم پر حملہ، ڈنڈے برسادیئے

Sep 07, 2023 | 15:49:PM
بجلی چوری پکڑی جانے پرمسلح افراد  کالیسکو ٹیم پر حملہ، ڈنڈے برسادیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران حکومت کے بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کے اعلان کے بعد  لیسکو ٹیم کاچونیاں میں آپریشن،بجلی چوری پکڑی جانے پرمسلح افراد  نےلیسکو ٹیم کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق چونیاں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) کی ٹیم کو مسلح افراد نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا، نواحی علاقے کل موکل میں بجلی چوروں کے ہاتھوں لیسکو ٹیم کوگن پوائنٹ پر اغوا کےبعد تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی جانے پر ملزموں نے لیسکو ٹیم پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لیسکو ٹیم کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے اپنی حویلی میں لے گئے اور ڈنڈوں، آہنی راڈز اور مکوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزموں نے 2 گھنٹے تک لیسکو ٹیم کو حبس بجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف راضی ،بجلی صارفین کی سنی گئی،کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا،بڑی خبر سامنے آ گئی