’’مجھے مارو‘‘ سوشل میڈیا سٹار مومن ثاقب کی ایک اور ویڈیو وائرل

Sep 07, 2022 | 14:51:PM
’’مجھے مارو‘‘ سوشل میڈیا سٹار مومن ثاقب کی ایک اور ویڈیو وائرل
کیپشن: مومن ثاقب
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  ’’مجھے مارو ‘‘مشہور پاکستانی سوشل میڈیا سٹار مومن ثاقب کی سری لنکا اور انڈیا کے ایشیا کپ 2022  میچ کے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ 

 پاکستانی سوشل میڈیا سٹار اور اداکار نے ایشیا کپ 2022 کی ایک اور ویڈیو کے ذریعے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔  سری لنکا نے بھارت کو  کل 6 وکٹوں سے شکست دی اور ایشیا کپ کے فائنل میں جانے کے  امکان مزید کم کر دیے ہیں ۔مومن ثاقب کی شہرت میں  اضافہ  کر کٹ پر میمز بنانے اور مزاحیہ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے ہوا ۔  دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے مایوسی کا باعث ہے جو پاک بھارت کرکٹ جنگ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ثاقب کی مزاحیہ ویڈیوز نے ہمیشہ ان کے پاکستانی حامیوں کو ہنسایا لیکن یہ ویڈیو ان کے ہندوستانی اور پاکستانی شائقین دونوں کے لیے تھی جو اس پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ویڈیو  میں  ثاقب اور ایک ہندوستانی کے درمیان ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی صورتحال کے بارے میں گفتگو  ہو رہی ہے ۔ 

وہ شاہ رخ خان کی نقل کر رہے ہیں اور ایک ہندوستانی کرکٹ پریمی کو مزاحیہ طور پر  تسلی دے رہے ہیں۔ وہ خود ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ثاقب اور ایک اور پاکستانی بھارت کو کتنی بری طرح سے جیتنا چاہتے تھے۔ اداکاری کرتے ہوئے، وہ دوسرے کو مزاحیہ انداز میں اس میچ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو کہہ رہے ہیں۔