عمران کی نئی آڈیو منظر عام پر آنیوالی ہے: میاں جاوید لطیف کا انکشاف

Sep 07, 2022 | 09:04:AM
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو منظر عام پر آنیوالی ہے
کیپشن: لیگی رہنما میاں جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو منظر عام پر آنیوالی ہے۔

ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا عمران خان کی نئی آڈیو آنے والی ہے جس میں عمران خان انکشاف کرتا ہے کہ اس نے پاکستان کو کتنا پیچھے دھکیل دیا، نئی آڈیو میں یہ بار بار نومبر کا ذکر کرتا ہے، یہ سلطان راہی بننے کی کوشش کر رہا ہے، فواد چودھری کہتا ہے کسی کے باپ میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کرکے سیلاب فنڈ اپنے جلسوں پر لگا رہا ہے، اگر عمران خان اداروں کو للکار کر اپنے فیصلے کا التوا کروائے گا تو عوام برداشت نہیں کریں گے۔