سری لنکا نے تیسرے ون ڈےمیں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز دو ،ا یک سے جیت لی

Sep 07, 2021 | 22:42:PM
سری لنکا نے تیسرے ون ڈےمیں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز دو ،ا یک سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 78رنز سے شکست دیکر سیریز دو ،ا یک سے جیت لی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں 204 رنز کے تعاقب میں صرف125 رنز بناسکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کلاسن 22 اور میلان 18 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کے چھ بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے چار جبکہ ہسارنگا اور چمیرا نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دور جاہلیت ۔۔ بارش کیلئے کمسن لڑکیوں کی شرمناک حالت میں پریڈ۔۔ویڈیوزاور تصاویر سامنے آگئیں

سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے ۔  ایسلنکا 47اور ڈی سلوا 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کشف مہاراج نے تین، تبریز شمسی اور لنڈے نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔