مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر گھر پر نظر بند

Sep 07, 2021 | 20:02:PM
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر گھر پر نظر بند
کیپشن: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے،انہوں نےکہا ہے کہ مجھے آج ایک بار پھر گھر پر نظر بند رکھا گیا ہے۔منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں  محبوبہ مفتی  کا کہنا تھا کہ ’حکومت ہند ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو جان بوجھ کر ان حقوق سے محروم رکھ رہی ہے‘۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ ’مجھے آج ایک بار پھر گھر پر نظر بند رکھا گیا کیونکہ انتظامیہ کے بقول کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ اس سے ان کے نارملسی کے جعلی دعوے بے نقاب ہوگئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا زمانہ آ گیا۔۔صرف1000 روپے کیلئےدوست کا قتل، ملزم کیسے پکڑا گیا۔۔؟