ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کیلئے آئیگی،فضل الرحمان

Sep 07, 2021 | 11:27:AM
ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کیلئے آئیگی،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےحکومت پر شدید  تنقید کرتے ہوئےراولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت و دفاعِ پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی  ترقی کا تخمینہ 5.6 فیصد سےکم ہوکرصفر ہوگیا ہے، ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کے لیے آئےگی، جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک مضبوط تھا تو واجپائی بس میں سفر کرکےپاکستان آئے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن فون نہیں کرتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فون نہیں اٹھاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کودفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب