پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کودفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب

Sep 07, 2021 | 11:14:AM
 پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کودفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےیوم فضائیہ پر پاکستانی شاہینوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے،پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے، ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ  پاکستان ایئرفورس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے جس دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، آج اسی عزم کی تجدید کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمر شریف دل کے عارضہ میں مبتلا، یادداشت بھی خراب