ڈی ایف اے فٹ بال چیمپئن شپ میں بابا کارگو کا فاتحانہ آغاز 

Oct 07, 2025 | 23:13:PM
ڈی ایف اے فٹ بال چیمپئن شپ میں بابا کارگو کا فاتحانہ آغاز 
کیپشن: ڈی ایف اے فٹ بال چیمپئن شپ میں بابا کارگو کا فاتحانہ آغاز 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی )لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،ڈی ایف اے فٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے اہم میچ میں بابا کارگو ایف سی نے ٹاؤن شپ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرلیا۔

 ٹاؤن شپ یونائیٹڈ ایف سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول بابا کارگو ایف سی کے حصے میں آیا۔

میچ کے بعد ڈی ایف اے کوآرڈینیٹر سید جماعت علی شاہ نے ایونٹ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ،انہوں نے صدر ڈی ایف اے لاہور ضیاء عارف ڈوگر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 12 برس بعد ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ بحال ہونے کا کریڈٹ ضیاء عارف ڈوگر کو جاتا ہے ۔ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا اعلان