سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی) سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
کھلاڑیوں میں گول کیپرز،علی رضا، محمد فیضان جنجوہ،محمد سفیان خان، محمد وسیم، سمیع اللہ، محمد ندیم خان، ذكریا حیات شامل ہیں۔
عقیل احمد، محمد عماد، عبدالحنان شاہد، علی مرتضیٰ ٹیم کا حصہ ہے ،رانا محمد وليد اشرف، حمزہ فیاض، عبدالقیوم، محمد عثمان، اشرف، بشارت علی، محمد شاہیر، سیف اللہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، ریزرو کھلاڑیوں میں یاسر سناور، محمد حسن شامل ہیں۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 11 اکتو کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی،دوسرا میچ 12 اکتوبر برطانیہ سے جبکہ تیسرا میچ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا،پاکستان کا چوتھا میچ 15 اکتوبرکو نیوزی لینڈ جبکہ پانچواں میچ 17 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا ۔
ٹیم آفیشلز میں کامران اشرف (ہیڈ کوچ)، یاسر اسلام ،محمد اظفر یعقوب (اسسٹنٹ کوچز) ہوں گے،سید ابو ذر امراؤ (ویڈیو اینالسٹ)،عدیل اختر (فزیو تھراپسٹ) ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کوالیفائر، افغانستان کی فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے نہ مل سکے