پانی میں سکیئنگ کرنے والی گلہری نے سب کو حیران کردیا

Oct 07, 2025 | 22:21:PM
پانی میں سکیئنگ کرنے والی گلہری نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر  سکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔

جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں ٹوئگی نے متعدد پرفارمنسز دیں،باصلاحیت گلہری یہ نام پانے والی پہلی گلہری نہیں ہے، سب سے پہلی ٹوئگی کو لو این بیسٹ اور ان کے شوہر نے 1979 میں طوفان سے بچایا تھا۔

لو این بیسٹ ریٹائر ہونے سے قبل مجموعی طور پر8گلہریوں کو واٹر سکیئنگ کی تربیت دے چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سپر مون پاکستان میں دکھائی دینا شروع ہو گیا