کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر سڑک پر گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )کیلیفورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ہائی وے 50 پر ہاؤ ایونیو کے قریب پیش آیا،سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایئر میڈیکل سروس فراہم کرتا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کسی اسپتال کی طرف جا رہا تھا یا وہاں سے آ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر،بانی پی ٹی آئی کوپارٹی رہنماؤں نے کیا مشورہ دیا تھا ؟
سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے رائٹرز کی جانب سے فوری تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ایجنسی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔