نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل میں کیا کرتی رہی؟ ویڈیو وائرل

Oct 07, 2023 | 21:08:PM
نیدر لینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل میں کیا کرتی رہی؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیدرلینڈز کیخلاف جیت کے بعد ہوٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ 

بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے مقامی ہوٹل میں سٹاف نے پاکستانی کرکٹرز کو ویلکم کیا،ہوٹل سٹاف نے کوریڈور میں کھڑے ہو کر پاکستان ٹیم کے لیے تالیاں بجائیں،ہوٹل کے باہر بھی فینز پاکستان ٹیم سے اظہار محبت کے لیے جمع ہوئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں باولنگ کوچ مورنی مورکل کی سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔نیدرلینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، یوں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح اپنے نام کر لی تھی۔