ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی چل بسیں

Oct 07, 2022 | 19:16:PM
ڈبلیو ڈبلیو ای, سابق ریسلر ,سارہ لی
کیپشن: ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،سارہ لی نے 2015 میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا ”ٹف انف“ مقابلہ جیتا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔
سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔