چیئرمین ای سی بی کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟ این واٹمور کا بیان سامنے آگیا

Oct 07, 2021 | 19:12:PM
موجودہ حالات، کافی اثرانداز، چھوڑ دیا
کیپشن: چیئرمین ای سی بی این واٹمور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمورنے کہا ہے کہ موجودہ حالات ان پر کافی اثر انداز ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے پانچ سال کیلئے ملنے والا عہدہ 10 ماہ میں ہی چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاص طور پر کووڈ 19 کی وجہ سے مجھ سے وابستہ توقعات کافی مختلف ہوچکی تھیں جس کا مجھ پر کافی اثر ہوا ہے اس لیے میں اب یہ بہتر سمجھتا ہوں کہ انگلش کرکٹ بورڈ ایک نیا چیئرمین منتخب کرلے۔
واضح رہے رواں ماہ شیڈول انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔ کسی نے انہیں گھمنڈی قرار دیا تو کسی نے بزدل، کئی سابق برطانوی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ دورے کی منسوخی کا اعلان کرنے کے بعد سے واٹمور منظر عام سے غائب ہیں۔ای سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این واٹمور ، بورڈ کے ساتھ باہمی مفاہمت کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کو دورہ پاکستان منسوخ کرنا مہنگا پڑگیا۔مستعفی ہوگئے