پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کیلئے پریشان کن خبر

Nov 07, 2025 | 22:07:PM
پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کیلئے پریشان کن خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک)  پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں خدمات انجام دینے والے تقریباً 11 ہزار اساتذہ کو مستقل ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس کے عہدوں پر ترقی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام مستقل ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی پوسٹیں فی الحال بلاک کر دی ہیں،رپورٹس کے مطابق  متعدد اساتذہ اور ایجوکیٹرز  جنہوں نے میرٹ پر مبنی ٹیسٹ پاس کر لیا تھا، اب تک ہیڈ کے عہدے پر تعیناتی کے منتظر ہیں۔  

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو سکول کے مالی امور سنبھالنے کے لیے درکار,ڈراونگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (DDO)  اختیارات نہیں دیے جا سکتے  جب تک کہ قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم نہ کر لی جائیں۔

محکمہ کے مطابق اساتذہ کو باقاعدہ ہیڈ کے طور پر تعینات کرنے کی تجویز جلد صوبائی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔  
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی پالیسیوں پر عمل درآمد اور سرکاری سکولوں میں مالی امور کی بہتر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے قواعد میں تبدیلی کے بعد ہی اساتذہ کو مستقل ہیڈ ماسٹر کے عہدوں پر ترقی دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط  کی منظوری کی سفارش