افغان طالبان کا لاہور پر قبضےکا منصوبہ،پاکستان مخالف ترانہ وائرل!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) ایک ایسے وقت میں جب افغانستان پر قبضہ کرنے والے مٹھی بھر نام نہاد حکمرانوں نے استنبول میں پاکستان کیساتھ مذاکرات کا تماشہ کیا، افغان سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ایسا ترانہ وائرل ہوا جس میں شرمناک حد تک پاکستان مخالف الفاظ صاف طور پر سنائی دے رہے ہیں۔
افغانستان کے ایک صوبہ میں حال ہی میں افغانیوں کی ایک فوجی پریڈ کے دوران جاری کیے گئے اس ترانہ میں لاہور اور اسلام آباد کا نام استعمال کرکے ایسے جملے دہرائے گئے ہیں جو سراسر پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہیں۔
یہ ترانہ افغان طالبان کی سوچ،ان کی ذہنیت اور اپنے پڑوسی و محسن ملک پاکستان کیساتھ بغض کا ایک ایسا ثبوت ہے جس کی تفصیل افغان امور کے ماہر میاں طاہر نے 24 نیوز کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر ہمارے ساتھ گفتگو میں شیئر کی ہے، میاں طاہر نے شیخ رشید اور افغانیوں کے درمیان تعلقات کا ذکر بھی کیا ہے،قارئین یہ پروگرام 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں بھی شیئر کردیا گیا ہے۔