آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی 2 چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاصی پسند کی جارہی ہے۔
وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔
ایک صارف نے عثمان خواجہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بچے اپنے والدین کو ہی فولو کرتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ لیجنڈ اور رول ماڈل ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ اور ریچل کا نکاح 2017 میں ہوا تھا، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔
بعد ازاں 6 اپریل 2018 کو عثمان اور ریچل کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جوڑے کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔