کویت کو شکست ،ہانگ کانگ سپر سکسسز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، آج بھارت سے مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔
کویت کی جانب سے اوپننگ بیٹر عدنان ادریس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بلال طاہر نے ٹیم کے لیے 24 رنز جوڑے۔
میت بھوسر 41 اور وکٹ کیپر کیپر بیٹر عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں:دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا۔
خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
عبد اللہ صمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی جانب لوٹے جب کہ کپتان عباس آفریدی نے8 چھکوں سے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کویت کی جانب سے ایک وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گا۔