کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ انکے کام کو آگے بڑھایا ،مریم نواز

Nov 07, 2025 | 00:33:AM
 کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ انکے کام کو آگے بڑھایا ،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے،پنجاب کے عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچا نہیں تھا۔

مریم نواز نے لندن میں ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےکہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری فوج کو جیت  کا کریڈٹ جاتا ہے، جنرل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے،بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل روئیے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، پنجاب میں خواتین محفوظ ہیں،جرائم کی شرح نیچے آئی ہے،  میرے پاس نواز شہباز کی صورت میں علم اور تجربے کا خزانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی یہ تمام آئینی  ترامیم ختم کر دیں گے،شوکت بسرا