27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی میں کون کون شامل ہو گا؟ تفصیلات 24 نیوز نے حاصل کر لیں 

Nov 07, 2025 | 00:05:AM
27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی میں کون کون شامل ہو گا؟ تفصیلات 24 نیوز نے حاصل کر لیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی میں کون کون شامل ہو گا، تفصیلات 24 نیوز نے حاصل کر لیں ۔

32 ارکان پر مشتمل کمیٹی 27 ویں آئینی ترمیمی بل کے مسودے پر غور اور پھر منظوری دے گی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آج 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے ۔

چیئرمین سینیٹ بل کا مسودہ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کو بھجوائیں گے ۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ فاروق ایچ نائیک ہوں گے ۔کمیٹی میں سینیٹر شہادت اعوان،سینیٹر کامران مرتضی، سینیٹر عبدالقادر شامل ہوں گے ۔سینیٹر سید علی ظفر،سینیٹر روبینہ ناز،سینیٹر اعظم سواتی،سینیٹر ضمیر گھمرو شامل ہوں گے ۔سینیٹر خلیل طاہر،سینیٹر طلال چوہدری اور سینیٹر حامد خان شامل ہوں گے ۔

کمیٹی میں رکن اسمبلی بشیر ورک ،گوہر علی خان،علی محمد خان ،عمیر خان نیازی، چنگیز خان شامل ہوں گے ۔لطیف کھوسہ ،سید قاسم گیلانی،رانا قاسم نون ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ بھی شامل ہوں گے۔سید ابرار علی شاہ، نوید قمر ،حسن صابر،سید حفیظ الدین بھی شامل  ہوں گے۔کرن حیدر،عالیہ کامران،زہرہ ودود فاطمی،سائرہ تارڑ،ماہ جبین عباسی اور شمائلہ رانا بھی شامل ہوں گی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے کمیٹیوں سے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔کمیٹی قومی اسمبلی کے ارکان کو خصوصی دعوت پر بلائے گی ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: