گوجرانوالہ، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

Nov 07, 2023 | 18:53:PM
گوجرانوالہ، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) دو مسلح گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ذیشان اور عدیل گجر گروپ میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ہسپتال موت بانٹنے لگے، غلط انجیکشن سے مریض موت کے منہ میں چلا گیا

جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت عدیل اور زوہیب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا۔