سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر

Nov 07, 2023 | 15:54:PM
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔

(ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن)  سندھ کے نائب صدر ہوں گے۔

(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

 ضرور پڑھیں:ایم کیو ایم نے ن لیگ سے ہاتھ ملا لیا،مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان
دونوں تقرریوں سے متعلق (ن) لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔