بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان، الرٹ جاری

Nov 07, 2023 | 10:35:AM
 بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونیکا امکان، الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے تمام محکموں الرٹ مراسلہ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیش گوئی کی ہے جس پر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،  تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے، سموگ کا راج ختم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق درجہ حرارت میں دو سے تین سنٹی گرید کمی کا امکان ہے، طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں، حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔

 پی ڈی ایم اے مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔