’’ میرا پیارا ایپ‘‘ کی ایک اور بڑی کامیابی، 9 سال قبل بچھڑنے والی لڑکی کو اپنوں سے ملوادیا 

Nov 07, 2023 | 10:16:AM
’’ میرا پیارا ایپ‘‘ کی ایک اور بڑی کامیابی، 9 سال قبل بچھڑنے والی لڑکی کو اپنوں سے ملوادیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین )’’ میرا پیارا ایپ‘‘ ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی، 9 سال قبل بچھڑنے والی بنت حوا کو اپنوں سے ملوادیا ۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر میرا پیارا ٹیم کی ایک اوربڑی کامیابی ،9 سال قبل سیالکورٹ سے بچھرنے والی 15 سالہ فزیمہ کو اس کے گھر والوں سے ملوادیا ۔
میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کےلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا وزٹ کیا،وہاں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 9 سال سے رہائش پذیر 15 سالہ فزیمہ عارف سے ہوئی،لڑکی کے متعدد بار انٹرویو کئےگئے  مختلف تصاویر اور جگہوں سے پوچھا گیا ۔ 
آخر کارمیرا پیارا ٹیم نے دو ماہ کی کاوشوں کے بعد اس کے بھائی کو ڈھونڈ نکلا، فزیمہ بھائی اور دیگر رشتہ دار کو دیکھ کر خوشی سے نڈھال ہوگئی۔
اہل خانہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر، سی ٹی او مستنصر فیروز کا ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔