سعودی فضائیہ کا ایف 15 ایس فائٹر طیارہ گر کر تباہ

Nov 07, 2022 | 22:16:PM
سعودی عرب، فضائیہ، فائٹر طیارہ،گر کر تباہ،
کیپشن: فائٹر طیارہ ایف 15ایس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 ایس گر کر تباہ ہو گیا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے میں سوار دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے نکل گئے تھے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد:بیٹی کو 5 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنیوالی ماں اور خریدار کو گرفتار