پاکستان کے سب سے اچھے سیاستدان اور وزیراعظم کون ہیں؟؟؟اداکارہ میرا نے بتا دیا

Nov 07, 2021 | 19:44:PM
فلم انڈسٹری، ایوان سے زیادہ سیاست
کیپشن: اداکارہ میرا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری میں ایوانوں سے زیادہ سیاست ہے۔
ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے چھوٹی سی عمرمیں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور راتوں رات ٹاپ ہیروئن بن گئی، میں نے ہر قسم کے کردار کئے اور لوگوں نے پسند کیا۔ کسی بھی سپر سٹار کو گھر پر فارغ بٹھادیں گے تو سوشل میڈیا پر تبصرے ہوں گے، یہ میرا مقام نہیں، میرا تعلق فلم انڈسٹری سے ہے، مجھے فلم بنانی ہے، فلم انڈسٹری کو میری صلاحیتوں اور تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے، ایسے کردار لکھے جائیں جس پر میں پورا اتروں۔ اس سے ہماری فلموں کا معیار بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاس ہارنے پر سکاٹش ٹیم کے کپتان نے کیا کہا؟؟؟جان کر آپ کو بھی ان سے ہمدردی ہو جائیگی
بھارتی فلموں میں کام کے حوالے سے میرا نے کہا کہ بالی ووڈ میں عزت کے ساتھ اچھا کام ملا تو ضرور کروں گی، بالی ووڈ کی فلم نظر میں انہوں نے کردار کی مناسبت سے اچھا کام کیا تھا۔ میں می ٹو تحریک اور عورت مارچ کی حامی ہوں۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ایوانوں سے زیادہ سیاست ہے، پاکستان کے سب سے اچھے سیاستدان اور وزیراعظم عمران خان اور نواز شریف ہیں، فلم انڈسٹری میں میرے دوست زیادہ ہیں اور دشمن کم ہیں، صدر عارف علوی سے درخواست ہے کہ وہ ہماری فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی فلاح کیلئے بھی کچھ سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مگر ختم ۔۔۔بھارت ورلڈ کپ سے آؤٹ
مختلف فنکاروں سے متعلق میرا نے اپنے جوابات میں کہا کہ ریما بہت ٹیلنٹڈ ہیں، انہیں ایک سینئر کی حیثیت سے لوگوں کی سرپرستی کرنی چاہیے، ماہرہ خان کے ساتھ انہوں نے کام کیا وہ بہت شاندار انسان ہیں، سعود کو دوبارہ سے فلموں میں کام کرنا چاہیے۔اپنی نقل اتارے جانے پر میرا نے کہا کہ پتہ نہیں لوگ میری نقل کیوں اتارتے ہیں، پلیز یہ سب بند کردیں، مجھے اچھا نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کا بالی ووڈ کے معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف