بشریٰ بی بی جوڈیشل کسٹڈی میں ،شکایت کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے؛رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا یافتہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،بشریٰ بی بی کی جیل میں لیونگ کنڈیشنز سے متعلق سپریم کورٹ میں باقاعدہ ڈسکشن ہو چکی ہے،سلمان صفدر نے بطور فرینڈ آف کورٹ جیل میں ملاقات کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ چیف جسٹس کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ اور سلمان صفدر کی رپورٹس میں فراہم کردہ سہولیات کی مطابقت ہے،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کا علاج جیل حکام کی ذمہ داری ہے جو کہ بہتر انداز میں کیا جا رہا ہے،بشریٰ بی بی جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے۔
سینیٹر راناثنا اللہ نے کہاکہ جیل میں فراہم کردہ سہولیات اور علاج سے متعلق تمام معاملات قانونی ضابطوں کے مطابق چل رہے ہیں،بشریٰ بی بی کی صحت اور سہولیات پر رپورٹ کو سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیر بحث لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر! میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان