افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، حتمی فیصلہ ہوگیا

May 07, 2026 | 16:21:PM
افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم، حتمی فیصلہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)پاور سیکٹر کے تمام افسران و ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔
 پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے بلنگ سسٹم میں ترمیم کر کے کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔
 پی آئی ٹی سی نے کمپنیوں کے بلنگ سسٹم میں ترمیم مکمل کر لی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی مکمل کرلی گئی ہے۔
پاور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے مفت سہولت کو ختم کرنے کیلئے سافٹ ویئر اپڈیٹ کر لیااوررواں ماہ کے بلنگ سائیکل میں فری سپلائی بند کر دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کے بلوں میں اضافہ
نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہ اپریل میں فری سپلائی لینے والوں سے بلز وصول کر لئے جائینگے۔
ہائیکورٹ نے ماہ اپریل میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔