عدالتی حکم کی خلاف ورزی،چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل نے افسران کی تنخواہیں بند کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق) پنجاب سروس ٹربیونل کے چیئرمین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر چیف آفیسر ہیلتھ ٹوبہ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفیسر کی تنخواہیں تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
چیئرمین ٹربیونل نے تینوں افسران کو 11 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وضاحت پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
یہ احکامات معظم ابرار بنام سی ای او ہیلتھ ٹوبہ کیس کی سماعت کے دوران جاری کیے گئے، جہاں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران قانون کے مطابق جوابدہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان نے معرکہ حق میں کامیابی سے قوم کا سرفخر سے بلند کیا: محسن نقوی