ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر آج جواب دیئے جانے کا امکان

May 07, 2026 | 08:54:AM
ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر آج جواب دیئے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے اورایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بزنس مین اورسی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر چل بسے
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گا۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو سکتی ہے، تاہم امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 امریکی صدر نے اپنی جماعت کے حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت مذاکرات ہوئے ہیں اور حالات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، جو اقدامات ہم کر رہے ہیں، وہ ایک اہم وجہ کے تحت کیے جا رہے ہیں، اور اب لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ہمارا مؤقف درست ہے۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، اگر ایران معاہدے پر رضامند ہو جاتا ہے تو آبنائے ہرمز ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی،اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑے حملے کیے جائیں گے  تاہم انہوں نے مذاکرات کی کامیابی کی امید بھی ظاہر کی۔