امریکی بزنس مین اورسی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر چل بسے

May 07, 2026 | 08:39:AM
 امریکی بزنس مین اورسی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) نامور امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں چل بسے۔ 
 معروف امریکی بزنس مین، میڈیا ٹائیکون اور ماحولیاتی کارکن ٹیڈ ٹرنر کے انتقال کی خبر سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے دی جس میں انکی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
ٹیڈ ٹرنر نے اپنے والد کے بل بورڈ بزنس کو سنبھال کر میڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور 1980 میں سی این این قائم کیا، جو دنیا کا پہلا 24 گھنٹے نشر ہونے والا نیوز چینل تھا، بعدازاں انہوں نے ٹائم وارنر کے ساتھ اپنی کمپنی کا انضمام کیا اور امریکا کی سب سے طاقتور میڈیا شخصیات میں شمار ہوئے۔
وہ امریکا کے بڑے تاجروں میں سے ایک تھے جو ماحولیات کے لیے بھی سرگرم رہے، انہوں نے اقوام متحدہ کو ایک ارب ڈالر عطیہ کیا جو تاریخ میں ایک بڑی مثال ہے،ٹیڈ ٹرنر نے کھیلوں میں بھی دلچسپی لی، وہ اٹلانٹا بریوز بیس بال ٹیم اور اٹلانٹا ہاکس باسکٹ بال ٹیم کے مالک رہے،ان کی زندگی میں کئی تنازعات بھی آئے جن میں میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کے ساتھ طویل کشیدگی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار
ٹیڈنے تین شادیاں کی تھیں جن میں اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ شادی بھی شامل ہے، نامور میگزین فوربز کے مطابق ٹیڈ ٹرنر کی دولت کا تخمینہ 2.8 ارب ڈالر تھا