برطانیہ میں آج انتخابات، برمنگھم میں 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی میدان میں

May 07, 2026 | 08:49:AM
برطانیہ میں آج انتخابات، برمنگھم میں 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی میدان میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں آج انتخابات ہونگے، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کی پارلیمنٹس اور انگلینڈ کی 136 کونسلوں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

5 ہزار 66 نشستوں کے لیے 25 ہزار سے زائد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

برمنگھم میں ریکارڈ 170 سے زائد پاکستانی اور مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے ہیں۔

ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی، ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع ہوگی۔

انتخابات کو برطانیہ کے سیاسی رخ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار