پی ٹی آئی رہنماوں پر تشدد کرنے والے دو ایس ایچ اوز،ایک اے ایس آئی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے آئے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنماوں پر تشدد کرنے والے دو ایس ایچ او اور ایک اے ایس آئی اہلکار معطل کردیئے گئے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس افسران کو سی پی او راولپنڈی نے آر پی او کی ہدایت پر معطل کیا،معطل ایس ایچ اوز میں سب انسپکٹر طیب بیگ،سب انسپکٹر سلیم قریشی،اے ایس آئی ماجد شامل ہے ،معطل پولیس افسران سے فوری طور پر عہدوں کا چارج بھی واپس لے لیا گیا
معطل پولیس افسران کو کلوز لائن بھی کر دیا گیا،پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا،ڈی پی او جہلم انکوائری آفیسر مقرر کر دیئے گئے۔
خیال رہے کہ سب انسپکٹر طیب بیگ کو گزشتہ شب تھانہ چکری سے تبدیل کرکے ایس ایچ او نیو ٹاؤن تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان پر حملہ کرناتاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر