"خان صاحب کو آرام کرنے دیں" فلک شبیر کی عاطف اسلم پر تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
)ویب ڈیسک(معروف گلوکار فلک شبیر نے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت "سانوں اِک پل چین نہ آوے" کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کردیا جسے عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے
گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘
ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔
عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز کو عاطف اسلم کی آواز کے ساتھ ملا کر نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔