ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

May 07, 2023 | 19:35:PM
ملک کے کن حصوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شام یا رات میں موسم خشک رہے گا ،تاہم خیبرپختونخوا میں چترال ،دیر، سوات، کالام ،سیدوشریف ، ایبٹ آباد،مانسہرہ ،کوہستان اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انتخابی مہم ،پی ٹی آئی کے جلسوں کا شیڈول سامنے آ گیا