قوم حالت جنگ میں ہے، یو اے ای آسان شکار نہیں، اماراتی صدر

Mar 07, 2026 | 21:22:PM
قوم حالت جنگ میں ہے، یو اے ای آسان شکار نہیں، اماراتی صدر
کیپشن: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان جاری کردیا۔

اماراتی صدر کا کہنا ہے کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور ہمارے خاندان کا حصہ ہمارے رہائشیوں کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔

محمد بن زاید النہیان نے مزید کہا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین کے جوفیر اڈے پر امریکی افواج کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پانی کے پلانٹ پر حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 
اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے؟  پاکستان کا کونسا نمبر؟جانیے