نیوی کی بلوچستان میں منشیات سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی، 1 ہزار 50 کلو چرس برآمد

Mar 07, 2026 | 21:09:PM
نیوی کی بلوچستان میں منشیات سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی، 1 ہزار 50 کلو چرس برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی کی بلوچستان میں منشیات سمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی، گوادر کے علاقے جیوانی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی گئی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی نے گوادر میں چھپائی گئی 1050 کلو چرس اور 200 کلوگرام میتھ (آئس) ضبط کرلی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مالیت تقریباً110 ملین ڈالرز ہے جسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔

پاکستان کوسٹ گارڈ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورکس دہشت گردوں کو ایک منظم طریقے سے آمدن فراہم کرتے ہیں جن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ